Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کے ڈی اے آفیشل ویب سائٹ کو جدید طرز پر ڈیجیٹیلائز اپ گریڈ کردیا ہے جس کے باعث کراچی کے شہری با آسانی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق انتظامی امور سمیت مختلف امور پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں مذکورہ ویب سائٹ کا بٹن دبا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو کے ڈی اے آفیشل ویب سائٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپ گریڈاور فنکشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مذکورہ ویب سائٹ کو ادارہ کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائلین کو ویب سائٹ کے ذریعہ مکمل تفصیلات فراہم کی جائے گی، شہری گھر بیٹھے با آسانی کے ڈی اے کے تمام تر شعبہ جات سے متعلق تمام تر تفصیل نہ صرف معلوم کرسکتے ہیں بلکہ اپنے مسائل کی نشاندہی کے لئے کے ڈی اے آفیشل ویب سائٹ کو استعمال کرسکتے ہیں۔شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال صدیقی، ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو، ڈائریکٹر ریکوری جمیل احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی و دیگر افسران موجود تھے۔