Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ادارے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور حقیقی معنوں میں ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ یہ بات کے ڈی اے ریفرنڈم2025 ء کے موقع پر سوک سینٹر میں قائم انتخابی عمل کے دوران کہی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے ریفرنڈم 2025 ء کے نتیجے میں کامیاب ہونے والی یونین نہ صرف مثبت کردار ادا کرے گی بلکہ خوش اسلوبی کے ساتھ ادارے کے مفاد میں اپنا کردار بھی شامل کرے گی۔ انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں، ملازمین کو پیشگی مبارکباد دی اور کہا کہ صحت مند جمہوری روایت اداروں میں استحکام اور ملازمین کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔بعد ازاں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کامیاب ریفرنڈم کے انعقاد پر متعلقہ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان،کمیٹی ممبران ڈائریکٹر ایڈمن سلمان اللہ شرافت، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس سہیل باسط، ڈپٹی سیکریٹری محمد عمر فاروقی،ڈپٹی سیکریٹری کورڈی نیشن ذیشان پیرزادہ،سیکورٹی آفیسر میجر (ر) عمران محمد خان، اسد حسین، شرجیل الدین و دیگر موجود تھے۔