|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ تمام کے ڈی اے افسران و ملازمین شائستگی اور اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں۔
|
|
|
|
|
|
14-Jun-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو صارفین کے ساتھ تعاون نہیں کررہے اور ادارہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ان کے خلاف سخت دفتری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام کے ڈی اے افسران و ملازمین شائستگی اور اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ادارہ کی آمدن میں اضافہ کے لئے محکمہ ریکوری کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کو ہدایت کی کہ وہ تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف واجبات کی وصولی یقینی بلکہ آمدن کے نئے ذرائع بھی تلاش کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ مختلف اسکیموں میں کے الیکٹرک کے زیر استعمال اراضی جن پر پول، پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن موجود ہیں ان کا تفصیلی سروے کرکے اراضی استعمال کرنے کی فیس وصول کی جائے۔ انہوں نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز پر واجب الادا بقایا جات کی وصولیابی کو تیز کیا جائے اور نادہندگان سے فوری طور پر بقایا جات وصول کئے جائیں بصورت دیگر پلاٹوں کی منسوخی کا عمل شروع کیا جائے۔ صنعتی و تجارتی پلاٹوں کے نادہندہ مالکان کو بقایا جات کی ادائیگی کے نوٹسز کوریئر سروس کے ذریعے بھجوائے جائیں تاکہ ایسے مالکان ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے سے رابطہ کرکے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کرسکیں۔ الاٹیز اپنے فرائض سمجھتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کریں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ادارہ ترقی کرسکے اور شہر کی فلاح و بہبود میں ماضی کی طرح تاریخ ساز کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام انجینئر متعلقہ ٹاؤنز میں موجود خالی پلاٹوں کی نشاندہی کرکے فہرست مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کریں جبکہ ڈائریکٹر پارکس فوری طور قابضین سے واگزار کرائے گئے کے ڈی اے پارکس کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ اجلاس میں چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر فنانس سعید خان، ڈائریکٹرپبلک ہاؤسنگ ندیم صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر ریکوری دلدار حسین شاہ، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|