|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر بھر میں 72 واں یوم جشن آزادی پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل
|
|
|
|
|
|
09-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام شہر بھر میں 72 واں یوم جشن آزادی پرجوش طریقے سے منایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے اپنے ایک بیان میں کے ڈی اے افسران و ملازمین اور تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست 1947ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ صلاحیتوں، فہم و فراست، غیر متزلزل عزم و ہمت، سیاسی بصیرت اور بے مثل قائدانہ صفات سے مسلمانوں کی بقا و سلامتی کے خاطر آزاد مملکت خداداد پاکستان کی شکل میں معرض وجود میں آیا۔ دو قومی نظریہ کو پاکستان کی بنیاد بناکر قائد اعظم محمد علی جناح نے دیگر اکابرین کے ساتھ آزادی دلائی، قائد کے دیئے گئے نظریہ کے مطابق ملک کی ترقی و خوشحالی میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے افسران وملازمین میں جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستانی پرچم، بیجزتقسیم کرتے ہوئے مزید کہا کہ جشن آزادی کے حوالے سے 14 اگست کی صبح پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی جس سے شہریوں خصوصاً بچوں میں آزادی کے بارے میں آگاہی اور اپنے ملک سے محبت
و لگن کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ عید الاضحی سے قبل کے ڈی اے افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے نے ممبر فنانس آغا پرویز ڈائریکٹر فنانس و عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی ہدایت کے مطابق کے ڈی اے سوک سینٹر کی بلڈنگ کو قومی پرچم، رنگ برنگی جھنڈیاں، برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اور یونیورسٹی روڈ سوک سینٹر بلڈنگ کے 2 نمبر گیٹ 14 اگست کو عوام الناس کی آمد کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ یوم آزادی کے حوالے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں میں قومی پرچم، بیجز، کیپ، چوڑیاں ودیگر تحائف تقسیم کئے جائیں گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|