|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں موجود پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
27-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں موجود پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار نے ڈی جی کے ڈی اے کو دفتری امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں اور صحافی حضرات کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ادارہ ترقیات کراچی کے مختلف امور کے بارے میں بآسانی آگاہی فراہم کی جارہی ہے،ادارہ ترقیات کراچی سے متعلق تمام تر معلومات سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں جس کا مقصد صحافیوں اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر معلومات تک بروقت و سہولت رسائی ہے ۔کے ڈی اے تعلقات عامہ کے دفتر میں مختلف شعبہ جات ہیں جن میں نیوز روم، سوشل میڈیا، اخباری تراشے، فوٹو اور ویڈیو رومز موجود ہیں ۔میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار نے ڈی جی کے ڈی اے کو پھولوں کا گلدستہ اور سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے اجرک کا تحفہ پیش کیا جس کے بعد ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے تعلقات عامہ کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا ۔ڈی جی کے ڈی اے نے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی دیواروں پر آویزاں تصاویر بھی دیکھیں جو آرٹ گیلری کا منظر پیش کرتی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے میڈیاکوآرڈی نیٹر اکرم ستار اور افسر تعلقات عامہ فرمان شاہ و دیگر عملے کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹاف نے دن رات محنت کی ہے جو بہت قابل ستائش عمل ہے چونکہ شعبہ تعلقات عامہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر ادارے کے تمام سربراہان افسران و عملہ اسی طرح دیانتداری، ایمانداری اور غیر جانبداری کے ساتھ کام کریں تو وہ دن دور نہیں جب کے ڈی اے ایک دفعہ پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر فنانس آغا پرویز، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد
راشد و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|