|
|
|
|
|
|
|
|
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ متعلقہ حکام
|
|
|
|
|
|
29-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر بلڈنگ میں سائلین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو سائلین نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور مسائل حل کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسران سائلین سے مضبوط روابط قائم رکھیں خصوصاً ڈائریکٹر لینڈ سائلین سے براہ راست روابط قائم کریں اور ان کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مصروف عمل رہیں۔ دعوئوں اور باتوں کا وقت گزر چکا اب ادارہ کو فعال کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،ادارہ کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہم سب کا کردار اہم ہے، صرف بلند بانگ دعوئوں سے کام نہیں چلے گا۔ ہر تین ماہ بعد کے ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات کے افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، فی الحال کسی متعلقہ حکام کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، تین ماہ بعد کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد جہاں ضرورت پیش آئے گی وہاں اصلاح کی جائے گی۔ کرپشن کی کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادارہ ترقیات نے شہریوں کی فلاح و بہبود پر سب سے زیادہ توجہ دی ہے، ماضی میں کمرشل اور رہائشی اسکیم سرجانی ٹائون، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور انگنت پروجیکٹس کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کو سستی و نئی رہائشی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے روز بروز اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|