| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Zainul Abidin Ansari has been appointed Director General Karachi Development Authority under Notification No.SOI(SGA&CD)-3/22/2021 issued by the
-
A project to transform an unused space under a bridge in the Central District of Karachi into a beautiful, attractive, and spacious recreational are
-
On the occasion of Pakistan’s 79th Independence Day, a dignified and nationalistic ceremony was organized by the Karachi Development Authority at th
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui met with the great and illustrious former captain of Pakistan cricket and legendary
-
Sports are essential for healthy activities in the society, said the special guest Member of National Assembly Subheen Ghauri while addressing the i
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈکرایا جائے ۔ اصل الاٹیز کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات ڈاکٹر بدر جمیل
|
|
|
|
|
|
|
|
03-Sep-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی عنقریب معاشی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گی، لیکن اس کے لئے سخت محنت اور اس عہد کو مکمل کرنے میں مہارت کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایت کو تسلسل کی تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے احکامات جاری کئے کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا جائے تاکہ اصل الاٹیز کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے اور ریکارڈ روم میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیںجبکہ محکمہ لینڈ اور پراپرٹی کی بھی فہرست مرتب کرنے اور کمرشل پراپرٹی پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر لینڈ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اگلے چند روز میں مثبت تبدیلیاں اور نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ اجلاس کے دوران مختلف ڈپارٹمنٹس کے افسران نے انجینئرنگ، آئی ٹی، پبلک ہائوسنگ، فنانس اینڈ اکائونٹس، ریکوری، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس ارشد عباس، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ڈائریکٹر ریکوری فضیل بخاری،ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سید کمال احمد، چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|