|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے اپنے دفتر میں فوتی کوٹہ پر 5 افراد کو ادارہ ترقیات کراچی میں مستقل بنیادوں پر ملازمت کے لیٹر جاری ۔
|
|
|
|
|
|
05-Sep-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی حیثیت سے مجھ پر لازم ہے کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کی مشکلات اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کروں، مجموعی طور پر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی لیکن یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ماضی کے مقابلے میں بہتری ضرور آئی ہے، مجھ سے وابستہ تمام افسران و ملازمین کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کوششیں جاری ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ آنے والے وقت میں اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کے ڈی اے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور مالی طورپر مستحکم کرنے کے لئے تمام مراعاتیں دی جائیں گی۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے اپنے دفتر میں فوتی کوٹہ پر 5 افراد کو ادارہ ترقیات کراچی میں مستقل بنیادوں پر ملازمت کے لیٹر جاری کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ میرٹ کی بنیاد پر سو فیصد فوتی کوٹہ پر افراد کو بھرتی کیا گیا ہے، فوتی کوٹہ پر قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے بعد 5 افراد کو لیٹر تقسیم کئے گئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ماضی میں کئے گئے کے ڈی اے افسران و ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کے ازالہ کے لئے کوشاں ہے۔ملازمین کے حقوق اور بنیادی مسائل کے خاتمہ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ افسران و ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ دور میں ادارہ کی فلاح اور مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ ایسے افسران و ملازمین جو اپنی ذمہ داریوں میں غفلت کے مرتکب ہیں وہ قبلہ درست کرلیں، عوام کو بداعتمادی کی فضا سے باہر نکالنے کے لئے مشاہدہ کیا جائے کہ عام صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کس طرح ممکن بنائی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|