| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Director General Karachi Development Authority Muhammad Kashif Khan participated in a program organized by KDA Officers Association and United Panel
-
Saluting the Founder of Pakistan, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, whose vision, courage, and leadership shaped our nation.
His principles of unity,
-
In the meeting, Director Web Atif Rashid congratulated Muhammad Kashif Khan on assuming the charge of Director General KDA and presented a bouquet of
-
A delegation of KDA Employees Union met with Director General Karachi Development Authority Muhammad Kashif Khan. The delegation was led by Patron-i
-
Renowned religious scholar Mufti Tariq Masood met with Director General Karachi Development Authority Muhammad Kashif Khan at the KDA Civi
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے ممبر صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گھمن کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات۔
|
|
|
|
|
|
|
|
06-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا، میدانوں کو آبادکرکے کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے ممبر صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گھمن کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں یونائیٹڈ نیشن یوتھ کمیٹی پاکستان کی سربراہ کلثوم صدیقی بھی ہمراہ تھی ۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ 45 سے زائد کھیل کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں جبکہ بحالی کا عمل جاری ہے، رواں ماہ مزید 20 سے زائد میدانوں کو اصل شکل میں لایا جائے گا۔ گزشتہ 20 برس سے کے ڈی اے اسپورٹس گرائونڈز پر قبضہ مافیا کا راج تھا،تجاوزات کا خاتمہ مشکل ہدف تھا جبکہ مشینری و افرادی قوت کا فقدان بھی موجود ہے اس کے باوجود صرف ایک برس کے دوران 200 کے قریب گرائونڈز واگزار کراکے سرکاری تحویل میں لئے گئے، یقینا ادارہ کا یہ اقدام غیر معمولی ہے جس کے باعث عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔وفد نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سے گلشن اقبال بلاک 6 میں کے ڈی اے کرکٹ گرائونڈ کی تزئین و آرائش اور گرائونڈ کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کی درخواست کی جس پر ڈی جی کے ڈی اے نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جلد ہی گلشن اقبال میں واقع کے ڈی اے کرکٹ کو مستقل بنیادوں پر بحال کیا جائے گا جس کا مقصد نوجوان نسل کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنا ہے۔ سندھ حکومت، وزیر بلدیات سندھ، کمشنر کراچی، سابق قومی کھلاڑیوںکی حمایت و تائید سے ادارہ ترقیات کے میدان آباد ہورہے ہیں، آنے والے وقت میں کے ڈی اے گرائونڈز جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کرکے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ خرم عارف، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، کوآرڈی نیٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|