|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے کی سندھ گورنمنٹ کے ماتحت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات۔
|
|
|
|
|
|
07-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے دوسرے اداروں کے ساتھ کے ڈی اے کے منسلک ہونے سے بہت زیادہ مالی مسائل، ملازمین کی تنخواہوں سے محرومی، کے ڈی اے کے تمام مالی وسائل کی منتقلی اور اثاثوں کی فروخت، بینکوں میں جمع شدہ رقوم اور ملازمین کے پنشن و فنڈ کی امانتی رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں، پنشنرز کی پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی میں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ اب حکومت سندھ کی مالی معاونت کی وجہ سے ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں سندھ گورنمنٹ کے ماتحت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کو سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود پانچویں منزل پر قائم ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ گورنمنٹ سے ملنے والے فنڈ کی فراہمی کے بعد فوری طور پر کرایہ کی مد میں رقم کی ادائیگی سو فیصد یقینی بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر بدر جمیل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام عرصہ دراز سے سوک سینٹر بلڈنگ میں دفاتر و دکانوں سمیت بینکوں سے کرایہ کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت فراہمی اور ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں مدد حاصل ہوسکے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|