|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے کے ماتحت اسکولز میں طلبہ و طالبات کے لئے لائبریریز اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے حکمت عملی تیار
|
|
|
|
|
|
09-Oct-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی دلچسپی کے لئے دیگر پروگراموں کو بھی ترتیب دے کر ان میں دلچسپی کا سامان پیدا کیا جائے۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اثر اسکولز کے اساتذہ بلاشبہ اپنی تمام تر توجہ طلباء و طالبات کو بہترین تعلیمی معیار سے استفادہ حاصل کرانے کے لئے اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ڈی اے اسکول کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، طلبہ و طالبات کے لئے فرنیچر، الیکٹرک تنصیبات اور صاف پانی کی سہولیات ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس پر آشوب اور تیز ترین دور میں تعلیم کی ضرورت بہت اہمیت کی حامل ہے چاہے زمانہ کتنا ہی ترقی کرلے۔ حالانکہ آج کا دور کمپیوٹر کا دور ہے۔ مگر اسکولوں میں بنیادی عصری تعلیم، ٹیکنیکل تعلیم، انجینئرنگ، وکالت، ڈاکٹری اور مختلف جدیدو علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے۔ کے ڈی اے کے ماتحت اسکولز میں طلبہ و طالبات کے لئے لائبریریز اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، لائبریریز کے قیام سے طالبات کے علوم میں مزید اضافہ ہوگا۔ طلبہ و طالبات کو تفریحی اور صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ اسکولز میں جلد مواقع میسر آئیں گے۔ ادارہ ترقیات کراچی ہر شعبہ میں اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے اسکول کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی اور طالبہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ اسسٹنٹ سیکریٹری آئی آر سی عمر فاروق، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|