|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے صدر میں واقع کار پارکنگ پلازہ اور شہاب الدین مارکیٹ کا دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
03-Jun-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے کہا ہے کہ شہر بھر میں ماضی قریب میں متوسط طبقہ کو نئی و سستی رہائشی سہولیات فراہم کی گئیں، اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جلد ہی کے ڈی اے اراضیوں پر رہائشی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کے دوران کہی۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین صدیقی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ1973 ء میں گورنر سندھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ہائوسنگ، میئر کراچی ودیگر اراکین شامل تھے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ادارہ ترقیات کراچی نے شہریوں کو لائنز ایریا میں مستقل بنیادوں پر رہائش فراہم کی، اس کے علاوہ سرجانی ٹائون سمیت کورنگی ٹائون میں رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے پی ڈی لائنز ایریا کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کے ڈی اے اراضیوں پر کمرشل بنیادوں پر اسکیمیں متعارف کرائی جائیں جس کے باعث مستقل بنیادوں پر ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ حاصل ہوگا۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے صدر میں واقع کار پارکنگ پلازہ اور شہاب الدین مارکیٹ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو پی ڈی لائنز ایریا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پلازہ میں 650 گاڑیوں سمیت 300 سے زائد موٹر سائیکل پارک کی سہولیات موجود ہے جبکہ گرائونڈ پر 84 دکانیں، 6th ، 7th فلور پر 60,60 دفاتر موجود ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ میںموجود غیر قانونی پارکنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے جبکہ ہنگامی بنیادوں پر کار پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و ملازمین اپنی خدمات ایمانداری کے ساتھ ادا کریں ۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نعیم وحید، ایگزیکٹو انجینئر محسن رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر وقار الدین، عبدالحفیظ، محمد ظفر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر علی عباس، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|