|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود محکمہ ریکوری کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
07-Jun-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود محکمہ ریکوری کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی نے متعلقہ محکموں کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے دفتری امور سمیت صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میپ کے ذریعے شہر بھر میں موجود کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں کی واضح نشاندہی کی جائے۔ لینڈ کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کے عمل میں تیزی لائی جائے اور شہر میں موجود کے ڈی اے اراضیوں کی نشاندہی کی جائے۔ کے ڈی اے افسران بشمول ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں، محکمہ جاتی افسران غیر ضروری اخراجات میں کمی کریں تاکہ ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور دیگر ادائیگیاں بروقت ممکن ہو سکیں۔ادارہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کے لئے کے ڈی اے کے تمام محکموں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ آفیسرز اور ملازمین کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے شب و روز کام کرکے اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرام نے ڈائریکٹر ریکوری کو ہدایت کی کہ اختیارات میں رہتے ہوئے بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اور نادہندگان کو نوٹس جاری کئے جائیں جبکہ آمدن میں اضافے کیلئے مزید نئے ذرائع تلاش کئے جائیں۔ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مثبت تجاویز کا فوری جائزہ لیکر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران اپنے شعبہ جات کے دفتری و انتظامی امور سمیت درپیش مسائل کی نشاندہی کی تحریری رپورٹ پیش کریں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|