|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن کی خصوصی ہدایت کی روشنی میںکے ڈی اےکی جانب سے بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے۔
|
|
|
|
|
|
12-Aug-2021
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کراچی کی تاریخ میں پہلی بار کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کی جارہی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران سرجانی ٹائون سمیت شہر بھر میں 70 ایکڑ سے زائد کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ جاری آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات جن میں دکانیں، رہائشی و کمرشل پلاٹس سمیت بائونڈری والز کو بھاری مشینری کے ذریعے نہ صرف مسمار کیا گیا بلکہ واگزار کرائی گئی اراضی پر ادارہ ترقیات کراچی کا مخصوص سائن بورڈ لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق خاطر خواہ کامیابیوں کے باوجود ڈی جی کے ڈی اے نے بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی حالیہ کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈائریکٹر کو مزید ہدایت جاری کی کہ کسی بھی قسم کے دبائو کو نظر انداز کرکے کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے، ضرورت پڑنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے۔ واضح رہے کہ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کے ساتھ مل کر شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور قوت سے آپریشن میں مصروف عمل ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|