|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سندھ گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ڈی جی اداره ترقیات کراچی کی مختلف ایونٹس میں شرکت اور کھلاڑیوں سے خطاب.
|
|
|
|
|
|
26-Feb-2024
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میں اور میرا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ نوید انور سندھ گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کی مختلف ایونٹس میں شرکت اور کھلاڑیوں سے خطاب.
میں اور اور میرا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے گزشتہ دنوں کراچی میں جاری اٹھارویں سندھ گیمز کے مختلف مقابلوں میں کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے مزید کہا کہ صحتمندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، گزشتہ 6 برس بعد سندھ گیمز کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں جاری سندھ گیمز کے زیر اہتمام بیس بال کے مقابلوں میں بحیثیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر حیدرآباد ایسوسی ایشن کے صدر پرویز احمد شیخ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محمد محسن خان، خرم رفیع، میڈم عائشہ ملک، اسپورٹس آرگنائزر ایاز منشی، ایم نسیم اور ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار بھی موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا بھی یہی وژن ہے کہ صوبائی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوسکے۔ سندھ گیمز صوبہ بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے، اس ایونٹ میں 4 ہزار سے زائد کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو کہ خوش آئندہے۔ بیس بال مینز کے مقابلوں میں کراچی نے پہلی، حیدرآباد نے دوسری اور میرپور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمنز بیس بال کے مقابلوں میں حیدرآباد نے پہلی، کراچی نے دوسری اور میرپور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|