|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے ورلڈ بینک کے تجویز کردہ وفد سے سوک سینٹر میں قائم اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
|
|
|
|
|
|
25-Mar-2024
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے ورلڈ بینک کے تجویز کردہ وفد سے سوک سینٹر میں قائم اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے تحت شہر کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری اور ری سیٹلمنٹ کے لئے منظم منصوبہ بندی تیار کی جارہی ہے،ادارہ ترقیات کراچی کشمیر روڈ تا خداداد کالونی کے اطراف 3 روڈز کی تعمیر کا ارادہ رکھتا ہے، کورنگی ایکسٹینشن، کشمیر روڈ تا شاہراہ فیصل اور ڈم لوٹی روڈ کو براہ راست شاہراہ فیصل سے منسلک کیا جائے گا جس کے باعث پیریڈی اسٹریٹ اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی متوقع ہے۔ وفد کے نمائندوں نے ادارہ ترقیات کراچی کی حکمت عملی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سروے مکمل کرکے فزیبلٹی رپورٹ مرتب کی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ روڈ کی تعمیر کے باعث مقامی افراد کی بڑی تعداد بے گھر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا حکومت سندھ محتاط اندازے کے مطابق 6ہزار سے زائد مقامی افراد کو متبادل جگہ فراہم کرے۔وفد نے ڈی جی کے ڈی اے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وفد کے نمائندوں نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے زیر اہتمام ری سیٹلمنٹ پر سیمینار کا انعقاد اور ٹریننگ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، سیمینار اور ٹریننگ کے عمل میں ادارہ ترقیات کراچی کے افسران شرکت کو یقینی بنائیں۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے وفد کے نمائندوں کو سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی پیش کی۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے تجویز کردہ نمائندوں انسٹی ٹیوشنل ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ محمد معین، سوشل ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ محمد امان، ڈائریکٹر پلاننگ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ غلام مرتضی ابڑو، ری سیٹلمنٹ اسپیشلسٹ (پی سی ایم) شفیق الرحمن جبکہ چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|