|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the ongoing development works in Mujahid Colony. Chief Engineer KDA Samad J
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon along with Chief Engineer Samad Jamalani made a long emergency visit to the ongoing d
-
According to the notification issued by the Government of Sindh, Altaf Gohar Memon has been appointed as the Director General of Karachi Development C
-
Organized by Karachi Development Authority, a grand ceremony was held in honor of Officer Member Technical/Chief Engineer Tariq Rafi who retired y
-
Director-General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain is presenting shield to Chief Engineer KDA Tariq Rafi in recognition of his servic
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
زیڈ اے نظامی اسپورٹس فیسٹیول کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
20-Oct-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے اصلاح الدین ، شعیب محمد ، اعجاز فاروقی اور دیگر کا خطاب ۔۔۔۔۔
پاکستان کی کھیلوں کی نامور شخصیات کو سلام پیش کرتا ہوں یہ پاکستان کی پہچان ہے انتہائی غربت میں اعلیٰ سے اعلیٰ اعزاز حاصل کیا اور ملک کا سبز ہلالی پرچم دنیا میں لہرایا یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے زیڈ اے نظامی اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے میں شعبہ اسپورٹس میں چائنہ کٹنگ برداشت نہیں کی جائیگی اور جس طرح ماضی میں کھیلوں کے حوالے سے کے ڈی اے کانام روشن رہا اور انشا ء اللہ میری بھی کوشش ہوگی کہ کھیلوں کے میدانوں سے نا جائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے ان کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے آبا د کیا جائے گا۔ اور جس سے اس ملک میں اصلاح الدین ، جاوید میاں داد، جہانگیر خان ، اقبال قاسم اور شعیب محمد جیسے کھلاڑی پیدا کر کے ملک و قوم اور ادارے کا نام روشن کر سکیں گے اور میں آج کی تقریب میں یہ اعلان کرتے ہوئے یہ خوشی محصوص کرتا ہوں کہ دنیا ئے کرکٹ کا عظیم نام لٹل ماسٹر حنیف محمد مرحوم کے صاحبزادے شعیب محمد تشریف فرما ہیں اور میں ان کو کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کا ایڈوئزر مقرر کرتا ہوں اور میں یہ چاہتاہوں کہ کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہوسکے۔اس تقریب میں کرنل بصیر عالم ،سابق اولمپین افتخار سید ، سمیر حسین ، صفدر عباس ، قمر ابراہیم، غلام یاسین، محمد اسلم خان،ظفر علی شاہ،سابق گول کیپر منصور احمد، کے ایچ اے سیکرٹری حیدر حسین،گل فراز احمد خان، ندا اشرف، مختار احمد، نور جہاں صدیقی، محسن صدیقی، کے ڈی اے کے میڈیا کوآرڈینیٹر فرمان شاہ اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھی۔ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف علی رضوی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ادارے میں کافی عرصہ بعداسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر سابق اولمپین اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ میں ڈی جی کے ڈی اے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا کہ مجھے کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کا ایڈوئزر مقرر کیا گیا ہے اور میری کوشش ہوگی کہ میں ادارے سے زیادہ سے زیادہ لڑکوں کو گروم کر کے فرسٹ کلاس کرکٹ تک کھیلانے کی کوشش کرنگا۔ جب کے اس موقع پر کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی ، کے ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے چیئرمین عبد المتین شیخ ، ایمپلائز یونین کے نوید انور، وصال انصاری ، ایاز منشی، نور الظہر ، مجاہد حسین اور ایم نسیم نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض رونق ِ اسپورٹس حاجی غلام محمد نے انجام دئیے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|