|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
شہریوں کو تفریح گاہ اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
22-Nov-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقینے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، اس حوالے سے مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جس کے اثرات بہت جلد نمایاں ہوں گے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے شہریوں کے جائز مسائل حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ شہریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا جبکہ میں خود ذاتی طور پر تمام معاملات کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی میں ادارہ کے ساتھ شہریوں کا کردار اہم ہے، ذاتی رنجشوں کو بالائے طاق رکھ کر شہر کی ترقی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو تفریح گاہ اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، شہر قائد کی روشنیوں اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے توفیق احمد سومرو، ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، پرسنل اسٹاف آفیسر ندیم زائد، پرائیویٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|