| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
The KDA Employees Union (CBA) met with Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui at the Civic Center and thanked him. On this
-
Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah chaired the 1199th Governing Body meeting of the Karachi Development Authority at the C
-
According to the announcement issued by the Karachi Development Authority, reference number: PA/Secy/KDA/2026/74/L dated March 3, 2026, in view of t
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui met with the officials of Telconet Company at the Civic Center. During th
-
Since 2005, the Directorate of Industries Liaison, Government of Sindh, has been taking various steps to provide technical and vocational education to
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
گلستان جوہر اور نارتھ کراچی میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ بلا تفریق آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
|
|
28-Nov-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گلستان جوہر اور نارتھ کراچی میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ بلا تفریق آپریشن شروع کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی زیر نگرانی شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا، اس حوالے سے ڈی جی کے ڈی اے نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے کے لئے آپریشن کیا جائے اور کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں لائے بغیر آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے جبکہ واگزار اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کے لئے نگرانی کا نظام متعارف کرایا جائے۔ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی کی سربراہی میں گلستان جوہر ST-23, ST-1, ST-4/1 بلاک نمبر1,2 اور 15 میں واقع غیر قانونی شادی ہالزجبکہ ST-1 بلاک 3-A کے اطراف ناجائز پتھاروں اور بلاک 12 اور 14 میں واقع غیر قانونی فرنیچر مارکیٹ کوبھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔ دوسری طرف کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے نارتھ کراچی سیکٹر 5-H اور 5-B میں 8 شادی ہالز جبکہ 10 کے قریب رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی تعمیرات جو کہ غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں، اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے مقامی پولیس کے تعاون سے مسمار کرکے کارروائی مکمل کرلی گئی۔ واضح رہے کہ شہر بھر جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مانیٹرنگ مسلسل ڈی جی کے ڈی اے کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ عرفان یوسف زئی، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی عارف شاہ، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|