|
|
|
|
|
|
|
|
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے لئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سختی سے ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری۔
|
|
|
|
|
|
29-Nov-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے لئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے سختی سے ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی کے ڈی سمیع الدین صدیقی قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور وقتاً فوقتاً آپریشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے کے لئے مکمل اختیارات دیئے ہیں اس سلسلے میں کسی دبائو کو کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف 3 دن سے جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے اور واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضی محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں متعلقہ حکام کی کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آج کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے سرجانی ٹائون اور نارتھ کراچی میں مقامی پولیس و انتظامیہ کے تعاون سے کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرکے اراضی واگزار کرائی۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمدقائم خانی کی سربراہی میں سرجانی ٹائون سیکٹر 6-B، 10-B اور 10/1-B اور نارتھ کراچی سیکٹر 5-E، 5-B میں واقع غیر قانونی تقریباً 150 سے زائد رہائشی و کمرشل پلاٹس اور نارتھ کراچی میں 25 سے زائد غیر قانونی رہائشی و کمرشل پلاٹس، شادی ہالز،
اسپتالز کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرکے کے ڈی اے اراضی واگزار کراکے مستقل بنیادوں پر نگرانی نظام نافذ کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ عرفان یوسف زئی، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی عارف شاہ، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹائون انور عباس، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|