|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے اراضی پر کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
30-Nov-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ادارہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے۔ مختلف کے ڈی اے اراضی پر کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ماہانہ تنخواہ کے چیک تقسیم کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر فنانس کو ہدایات جاری کی کہ آئندہ کھلاڑیوں کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں اور قومی ہاکی ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے ادارہ کی جانب سے دیئے جائیں گے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کو وسیع کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کی بحالی پر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسپورٹس کو آرڈی نیٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ جلد ہی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ادارہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ بعدازاں ڈاکٹر علی فرحان نے کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف، صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی، چیئرمین گلفراز احمد خان، سیکریٹری حیدر حسین، نائب صدر اعجاز الدین، عبدالعظیم خان، ڈاکٹر ایس اے ماجد، ڈاکٹر علی فرحان، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|