|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے، کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی باہمی اتفاق و تعاون سے شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لیں،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
12-Dec-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے، کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی باہمی اتفاق و تعاون سے شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو،ڈی جی رینجرز سندھ، اور آئی جی سندھ کا مکمل تعاون حاصل ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ادارہ ترقیات کراچی تجاوزات کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے آخری حد تک جائے گاجبکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے دیگر اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ تمام ادارے سمت کا تعین کرکے شہریوں کی خدمت اور سہولیات مہیا کرنے کے لئے اقدام کریں جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف کے ڈی اے، کے ایم سی اور ایس بی سی اے مل کر کارروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے اراضی پر قائم رفاہی و رہائشی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کمرشل پلاٹس کی بنیاد پر استعمال کیا جارہا ہے، ایسے تمام پلاٹس کی فی الفور نشاندہی کرکے محکمہ جاتی کارروائی کی جائے، کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ سیاسی و مذہبی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بلا تفریق آپریشن جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کے ڈی اے اراضی پر چائنا کٹنگ کے باعث ادارہ کی ساکھ متاثر ہوئی لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اراضی کو واگزار اور چائنا کٹنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آغامقصود عباس نے ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کے قبضہ مافیا کے خلاف اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی اے کے ساتھ اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ میٹنگ میں ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ عبدالقدیر منگی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|