|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کسی قسم کی چائنا کٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کا دبائو قبول ہوگاآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
01-Jan-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ کسی قسم کی چائنا کٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کا دبائو قبول ہوگاآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ،ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمٹ کو ہدایت کی کہ تمام وا گزار کرائے گئے گرائونڈ ز کا قبضہ ڈائریکٹر اسپورٹس کے حوالے کیا جائے اور ڈائریکٹر اسپورٹس کو ہدایت کی کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ رفاہی پلاٹوں کو کمرشل استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایات کی اپنی اسکیموں میں کمرشل پلاٹوں کی نشاندہی کرے تاکہ ان کو نیلام کر کے ادارے کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔اجلاس میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران ہونے والی انکروچمنٹ سے متعلق ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمٹ رضا محمد قائم خانی نے ڈی جی کے ڈی کے کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں مکمل بریفنگ دی، اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمٹ رضا محمد قائم خانی نے کہا کہ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز آپریشن کے باعث پیش ہونے والی پیش رفت اور قبضہ مافیا سے وا گزار کرائی گئی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی جامعہ رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کی واضع ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسٹیٹ اینڈ انفورنسمٹ کا عملہ شہر بھر میں جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمٹ رضا محمد قائم خانی، ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف، ڈائریکٹر لینڈسیدارشدعباس ، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی عارف شاہ، ایگزیکٹو انجینئر کلفٹن ایس ایم طارق، ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر غلام محمد ، ایگزیکٹو انجینئرسرجانی انور عباس اور دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|