|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
فیڈرل بی ایریا اور سرجانی ٹائون میں شادی ہالز، کمرشل پلاٹس ، رہائش پلاٹس اور خود ساختہ دل مراد گوٹھ غیر قانونی تعمیر ات بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
07-Jan-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں متعلقہ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے آپریشن کررہا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور حکومت سندھ کے تعاون سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی ذاتی دلچسپی کے باعث بلا تفریق اور کسی قسم کے دبائو کو نظر انداز کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے جبکہ ڈی جی کے ڈی اے وقتاً فوقتاً محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈائریکٹر سے تفصیلی بریفنگ لے رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ خاطر خواہ کامیابیوں کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی سربراہی میںفیڈرل بی ایریا اور سرجانی ٹائون سیکٹر 10/1 ، 10/2 اور سیکٹر3 میں شادی ہالز، کمرشل پلاٹس ، رہائش پلاٹس اور خود ساختہ دل مراد گوٹھ جوکہ غیر قانونی تعمیر ات تھے، پولیس، رینجرز اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے، واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی نظام نافذ کیا جاچکا ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی عارف شاہ، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹائون انور عباس و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|