|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
تجاوزات کا خاتمہ کرکے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کے ڈی اے ایڈوائزر
|
|
|
|
|
|
14-Feb-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی جو کھیلوں کے میدان اور تفریحی گاہ کے لئے مختص کی گئی تھی، پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات کے ڈی اے ایڈوائزر برائے کھیل جنید علی شاہ نے ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف علی رضوی سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے ڈائریکٹر اسپورٹس کو کھیل کے میدانوں کے لئے مختص کی گئی کے ڈی اے اراضی کا سروے کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر اسپورٹس نے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے کے ڈی اے اراضی لیز کی مدت وقت میں کمی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں ڈائریکٹر اسپورٹس نے حالیہ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے گئے کھیل کے میدانوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران ایڈوائزر برائے اسپورٹس ڈاکٹر جنید علی شاہ ، ڈائریکٹر اسپورٹس خرم عارف علی رضوی، ایاز منشی، مجاہد حسین، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|