Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  تمام اسکیموں اور ٹائون شپ کا تفصیلی سروے کیا جارہا ہے تاکہ قبضہ کئے گئے تمام پلاٹوں کی فروخت اور ان پر کی گئی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جاسکے اور قابضین کے خلاف بھرپورکارروائی کی جاسکے۔ڈى جى کے ڈى اے  
     
  21-Mar-2018  
     
   
     
  جون 2002ء میں کے ڈی اے کی تحلیل سے پہلے کے ڈی اے کی کسی اسکیم یا ٹائون شپ میں چائنا کٹنگ کا مرض نہیں تھا۔ لینڈ مافیا نے گزشتہ 15 برس میں کے ڈی اے کی قیمتی اراضی اور رفاہی پلاٹوں پر وسیع پیمانے پر قبضہ کرکے فروخت کردیئے گئے۔کے ڈی اے کی اسکیموں اور ٹائون شپ میں گزشتہ 15 برس کے دوران تعینات اہلکاروں کی اکثریت کے ڈی اے ملازمین کی نہیں تھی۔ 1957ء سے 2002ء تک ادارہ کے قیام کے 45 سال کے دوران کے ڈی اے کی کسی اسکیم اور ٹائون شپ میں کبھی چائنا کٹنگ نہ ہوسکی۔ اس کی بنیادی وجہ اچھے اور فرض شناس اہلکاروں کی تعیناتی اور سینئر لیول افسران کی اسکیموں اور ٹائون شپس کی مستقل بنیادوں پر نگہداشت تھی۔ کے ڈی اے بحالی کے بعد اب عملہ اور افسران کی تعیناتی میں اسی اصول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے لاء پینل کے وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران ہائی کورٹ میں زیر سماعت کے ڈی اے سے متعلق کیسز کے بارے میں تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے لاء پینل کے وفد کو ہدایت جاری کی کہ عرصہ دراز سے التوا کا شکار کیسز میں پیش رفت کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں اور ٹائون شپس سے ناجائز قبضہ کا خاتمہ کے ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ کے ڈی اے کی اسکیموں اور ٹائون شپس کے ڈی اے کی بحالی تک قبضہ مافیا کی طرف سے وسیع پیمانے پر قیمتی اراضی پر قبضہ کرکے مکانات، فلیٹس، دکانیں اور شادی گھر قائم کئے گئے تھے۔ چائنا کٹنگ میں ملوث قبضہ مافیا اور دیگر افراد سے عوام، میڈیا اور سیاسی حلقہ بخوبی واقف ہیں لیکن ان افراد کو بے نقاب کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔میڈیا اور سیاسی فورمز اس سلسلے میں سروے کرکے ان کے اصل مالکان اور قبضہ مافیا کے سرپرستوں کا معلوم کرسکتا ہے اور پردہ نشینوں کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ تمام اسکیموں اور ٹائون شپ کا تفصیلی سروے کیا جارہا ہے تاکہ کے ڈی اے کی تحلیل کے 14 برس کے دوران قبضہ مافیا کی طرف سے قبضہ کئے گئے تمام پلاٹوں کی فروخت اور ان پر کی گئی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جاسکے اور قابضین کے خلاف بھرپورکارروائی کی جاسکے۔گزشتہ ماہ کراچی کی تاریخ میں وسیع پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف محکمہ انسداد تجاوزات نے بلاتفریق آپریشن کیا جس میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ کے ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ عروس البلاد کراچی کی ترقی میں کے ڈی اے نے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور ایک بار پھر کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ کے ڈی اے مشیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ سید ارشد عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ خالد ہاشمی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی،میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ ودیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram