|
|
|
|
|
|
|
|
-
According to the notification issued by the Sindh Government, Asif Jan Siddiqui has been appointed as the Director General of Karachi Development Auth
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کورنگی ٹائون میں کے ڈی اے اراضی پر پبلک ہائوسنگ اسکیم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
28-Mar-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریوں کو ماضی کی طرح رہائشی اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں نئی رہائشی اسکیموں اور میگا انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کی تیاری میں مصروف ہے تاکہ کراچی کو دنیا کے بہترین اور ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیا جاسکے، آج بھی شہری ادارہ ترقیات کراچی پر اپنا بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کے ڈی اے بحالی کے بعد کورنگی ٹائون میں کے ڈی اے اراضی پر پبلک ہائوسنگ اسکیم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جلد ہی پی سی ون تیار کرکے سندھ حکومت سے منظوری لی جائے گی۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے بلوچستان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں سیکریٹری بلدیات بلوچستان علی اکبر بلوچ، چیف آفیسر محمد فاروق ترین اور ایڈیشنل سیکریٹری نعیم بازئی شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات بلوچستان کو شہریوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور شہر کراچی کی ترقی کے لئے ماضی وحالیہ اقدامات کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی گئی۔ سیکریٹری بلدیات بلوچستان نے ڈی جی کے ڈی اے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا تعاون درکار ہے ، ڈی جی کے ڈی اے نے ادارہ کی جانب سے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو قاضی عبدالقادر، پروجیکٹ ڈائریکٹر نوید اظہار اور میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ منور صدیقی، ڈائریکٹر ماحولیات آشکار داور سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حافظ محمد جاوید شامل تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|