|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گلستان جوہر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم شاپنگ مال کے اطراف تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری۔
|
|
|
|
|
|
08-Apr-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
1957ء سے 2002ء تک ادارہ کے قیام کے 45 سال کے دوران کے ڈی اے کی کسی اسکیم اور ٹائون شپ میں کبھی چائنا کٹنگ نہ ہوسکی۔ اس کی بنیادی وجہ اچھے اور فرض شناس اہلکاروں کی تعیناتی اور سینئر لیول افسران کی اسکیموں اور ٹائون شپس کی مستقل بنیادوں پر نگہداشت تھی۔ کے ڈی اے بحالی کے بعد عملہ اور افسران کی تعیناتی میں اسی اصول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہرکا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سمیع الدین صدیقی نے گلستان جوہر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم شاپنگ مال کے اطراف تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلستان جوہر میں قائم تجاوزات کی نشاندہی کرکے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کا آغاز کیا جائے، اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رواں ماہ شہر بھر میں کے ڈی اے اسکیموں ، ٹائون شپس اور کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کو واگزار کرانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے سائٹ آفس گلستان جوہر کا دورہ کرتے ہوئے دفتری امور کا جائزہ لیا۔ایگزیکٹو انجینئر غلام محمد کو ہدایت جاری کی کہ متعلقہ افسران و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر غلام محمد، پرسنل اسٹاف آفیسر ندیم زاہد، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|