|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے کے وژن کے مطابق شہر کی تعمیر و ترقی میں ادارہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے۔چیف انجینئر رام چند
|
|
|
|
|
|
19-Apr-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی ہدایت پر کے ڈی اے چیف انجینئر رام چند نے عبدالکبیر قاضی کی قیادت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے وفد سے سوک سینٹر کانفرنس روم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر رام چند نے ادارہ ترقیات کراچی کو درپیش مسائل سے وفد کو تفصیلی آگاہ کیا۔ چیف انجینئر رام چند نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے کے وژن کے مطابق شہر کی تعمیر و ترقی میں ادارہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے۔ شہر کراچی میں 4سے زائد رہائشی اسکیمیں فراہم کرنے کے لئے پی سی ون تیار کیا جارہا ہے جبکہ کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے کراچی کی تاریخ میں پہلی بار بلا تفریق وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی گئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر کی ترقی اور شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اختیارات دیئے جائیں۔ بعدازاں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے وفد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے کی جائز سفارشات کو نہ صرف اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا بلکہ ادارہ ترقیات کراچی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ وفد میں عبدالکبیر قاضی، مقصود احمد لیگل، ابرار بشیر سینئر منیجر، عظیمہ ناصرڈپٹی ڈائریکٹر، نابش اختر ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ کے ڈ ی اے وفد میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو قاضی عبدالقدیر، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس حامد حسین رضوی، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ندیم احمد صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ سید ارشد عباس و دیگر افسران شامل تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|