| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui, while presiding over a high-level meeting of officers, said that all possible step
-
A delegation of Abad Association Builders and Developers met with Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui at the KDA headqu
-
A delegation representing KDA CBA met with Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui at the Civic Center. The delegation disc
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui has said that on the instructions of the Sindh government, Black Day was observed a
-
A delegation of Local Bodies Reporters Association met with Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui at the Civic Center.
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا جائے،اصل الاٹیز کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ساتھ قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
|
|
13-May-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی عنقریب معاشی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گی، لیکن اس کے لئے سخت محنت اور اس عہد کو مکمل کرنے میں مہارت کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔ یہ بات انہوں نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماضی کی روایت کو تسلسل کی تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے احکامات جاری کئے کہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا جائے تاکہ اصل الاٹیز کا ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات کرتے ہوئے جلدرپورٹ پیش کی جائے اور ریکارڈ روم میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیںجبکہ محکمہ لینڈ اور پراپرٹی کی بھی فہرست مرتب کرنے اور کمرشل پراپرٹی پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر لینڈ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اگلے چند روز میں مثبت تبدیلیاں اور نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس شمس صدیقی،ڈائریکٹر لینڈسیدارشدعباس، ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید کمال ،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمینٹ رضا احمد قائم خانی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ سلیم احمد زاہد، خالد ہاشمی، ندیم احمد، محمد اطہر،چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، میڈیا کوآرڈی فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|