|
|
|
|
|
|
|
|
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہاہے کہ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے ، ہوٹلز، اسکولز، ٹیوشن سینٹراور بیوٹی پارلر چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔
|
|
|
|
|
|
20-May-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہاہے کہ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے ، ہوٹلز، اسکولز، ٹیوشن سینٹراور بیوٹی پارلر چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔کے ڈی اے جلد ہی اس سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرکے ایسے تمام پلاٹوں کے مالکان سے جرمانہ وصول کریگا۔اس طرح جمع ہونے والی رقم مختلف اسکیموں میں ضروری ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر فعال انجینئرز، افسران و دیگر عملہ کو کے ڈی اے میں بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے میں محنتی اور تجربہ کار عملہ موجود ہے اور ادارہ کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں شروع کئے گئے میگا پروجیکٹس میں کام کرنے والا اکثر یتی عملہ کے ڈی اے سے تعلق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ کراچی کے میگا پروجیکٹس کے تحت کچھ اسکیمیں مکمل طور پر کے ڈی اے کے حوالے کی جائیں اور موجودہ پروجیکٹس پر کام کرنے والے عملہ کے سروس چارجز کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے۔کے ڈی اے کے زیر کنٹرول تمام اہم شاہراہیں جن میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹائون، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال اور دیگر روڈز، پارکس ،نرسریز اور ان کے سائٹ آفیسز ، کے ڈی اے فلیٹس نارتھ ناظم آباد اور کے ڈی اے اسکیم ون کی تمام تر تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ لائنز ایریا پارکنگ پلازہ، سہراب گوٹھ ورکشاپ، سوک سینٹر کورنگی کی اسکیموں میں خالی فلیٹس کی بھی رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام اثاثہ جات کی تفصیلی رپورٹس فوری طور پر جمع کرائیں تاکہ آئندہ اجلاس میں اثاثوں کا تعین کرنے والی کمیٹی کو آگاہ کیا جاسکے۔اجلاس میں سیکرٹری کے ڈی اے فضیل بخاری ، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس شمس صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس ، ڈائریکٹر ریکوری عطا عباس، چیف سیکورٹی آفیسر رائو محمد طارق، میڈیا کوآرڈی نیٹر فرمان شاہ اور دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|