|
|
|
|
|
|
|
|
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم ۔ آپریشن کے دوران درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
20-Jun-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی صدارت میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم دہرایا گیاجبکہ آپریشن کے دوران درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کسی قسم کی چائنا کٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ کسی قسم کا دبائو قبول نہیں ہوگا اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام واگزار کرائے گئے گرائونڈز کا قبضہ ڈائریکٹر اسپورٹس کے حوالے کیا جائے اور ڈائریکٹر اسپورٹس کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ رفاہی پلاٹوں کو کمرشل استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو احکامات جاری کئے کہ اسکیموں میں کمرشل پلاٹس کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کو نیلام کرکے ادارے کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔ اجلاس میں حالیہ انکروچمنٹ سے متعلق ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ خالد ہاشمی نے ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ خالد ہاشمی نے آپریشن کے باعث ہونے والی پیش رفت اور قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی کو محفوظ بنانے کی جامعہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اجلاس میں چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر لینڈ سید ارشد عباس، ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد، ڈائریکٹر پارکس ورئیل ایندھر،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ خالد ہاشمی، ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر راحت فہیم، غلام محمد، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹائون انور عباس، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی ناصر سلیم صدیقی، میڈیا کو آرڈی نیٹر فرمان شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|