| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Member Finance KDA Naveed Anwar Siddiqui has said that exposing the youth to practical training and modern technology is the need of the hour, so th
-
A public exhibition and open house event is being organized under the “Greater Karachi Regional Plan 2047” in collaboration with the Government of S
-
The Karachi Development Authority (KDA) conducted a public auction of unusable plants, heavy machinery, scrap of government vehicles and other misce
-
Following the instructions of Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah, the Estate and Enforcement Department of the Karachi Developm
-
An important meeting regarding the auction was held under the chairmanship of Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui. In t
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
نارتھ ناظم آباد میں قائم ایسٹرن اسٹار گرائونڈ میں کے ڈی اے الیون بامقابلہ عقیل کمبائنڈ الیون کے مابین ایک نمائشی میچ میں کے ڈی اے الیون ٹیم کی فتح ۔
|
|
|
|
|
|
|
|
21-Jun-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر کراچی سے نوجوان نسل نے قابلیت کی بنیاد پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، کھیل کے مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوہا منوایا ہے، اسی روایت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ صحتمندانہ ماحول اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے، اس حوالے سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔نارتھ ناظم آباد میں قائم ایسٹرن اسٹار گرائونڈ میں کے ڈی اے الیون بامقابلہ عقیل کمبائنڈ الیون کے مابین ایک نمائشی میچ میں کے ڈی اے الیون ٹیم کی فتح پر ڈی جی کے ڈی اے نے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے الیون کی کامیابی پر نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز منشی اور کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان آباد کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر حال ہی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے میرٹ کی بنیاد پر کے ڈی اے کرکٹ ٹیم کو فعال کیا ہے۔ عقیل کمبائنڈ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز کا ہدف دیا جو کے ڈی اے کرکٹ ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 13 اوورز باآسانی ہدف حاصل کیا، عمر حسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ اشعر نے 50 رنز بنائے۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عمر حسن کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|