|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تفریحی پارکس اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
27-Jul-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر گلستان جوہرST-8 بلاک 14 اسکیم 36 پر قائم تفریحی پارک کو قبضہ مافیا سے واگزار کراکے پارک کو اصلی حالت میں لایا گیا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کو گلستان جوہر کے مکینوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں تھی جس کی بناء پرڈائریکٹر پارکس اینڈ ریکریشن کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کی اور واگزار کرائے گئے تفریحی پارک کو شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر پارکس اینڈ ریکریشن کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تفریحی اور صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے، شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تفریحی پارکس اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واگزار کرائے گئے تفریحی پارک کا ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے دورہ کیا اور پارک میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر پارکس ورئیل اندھر، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عارف احمد، ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر غلام محمد، محمدرضوان، محمد سرور و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|