|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
جشن آزادی کے موقع پر کے ڈی اے کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تاج پوشی کی گئی
|
|
|
|
|
|
11-Aug-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ شیر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تاج پوشی کا مقصد شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل متاثر ہوکر تعلیم اور کھیلوں کے لئے کاوشیں جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے (سی بی اے) مزدور یونین کے زیر اہتمام C.O.D ہلز اسکول میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی کی کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی جشن آزادی کے حوالے سے اس طرح کی مزید تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پرمزدور یونین کی جانب سے مہمان خصوصی ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ان کی بہترین خدمات کے عوض میں سونے کا تاج پہنایا جبکہ اچھی کارکردگی پیش کرنے والے کے ڈی اے افسران میں سوینیئر تقسیم کئے گئے۔ کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنی تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی پرچم کی کشائی کی۔ تقریب کے اختتام پر مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سابق اولمپین وسیم فیروز، صفدر عباس، علائو الدین، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، چیف انجینئر شبیر احمد، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، ایگزیکٹو انجینئر عارف رضا، زاہد حسین، کے ڈی اے ایمپلائز یونین نوید انور،اسپورٹس آرگنائزر ایم۔ نسیم، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران نے شرکت کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|