|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
اسپورٹس کمپلیکس میں پارکس کی تزئین و آرائش کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
18-Sep-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں وقت کی ضرورت اور اولین ترجیح ہے، کھیلوں میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر ST-25 ، بلاک 14 میں کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ڈی جی کے ڈی اے کو کھیلوں کی حالت زار، اسپورٹس پالیسی کی تیاری اور کرکٹ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کی تمام صورتحال اور حقائق سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ترجیحات پر بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں جوگنگ ٹریک، کرکٹ نیٹ پریکٹس، باسکٹ بال، خواتین کے لئے جیمز، آل انڈور گیمز اور جدید طرز پر مشتمل منی ہاکی گرائونڈبنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں جبکہ اسپورٹس کمپلیکس میں پارکس کی تزئین و آرائش کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر اسپورٹس کمپلیکس کی نگرانی اور کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیکر تجاویز مرتب کرے گی، مثبت تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ چیف انجینئر رام چند کو اسپورٹس کمپلیکس میں فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو بنیادی اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔ چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر پارکس شمس صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|