|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
مستقبل قریب میں چینی دوستوں کے تعاون سے ہاکی کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
25-Sep-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حنیف خان ہاکی اسٹیڈیم میں کراچی گرین اور کراچی بلیو کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا۔کراچی بلیو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-1 سے فتح حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی ، ڈائریکٹر ڈریگن فائٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے صدر Mao Jianxin، ڈریگن فائٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو Ma Chengzhi نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، جنرل سیکریٹری حیدر حسین، سابق ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ، حنیف خان، گلفراز احمد، کے ڈی اے چیف انجینئر رام چند، کے ڈی اے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار و دیگر موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی دوستوں نے ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہم ان کے شکر گزار ہیں ، مستقبل قریب میں چینی دوستوں کے تعاون سے ہاکی کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی گرائونڈز ہفتہ وار آباد کررہے ہیں، ادارہ ترقیات کراچی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ڈاکٹر جنید علی شاہ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ماضی میں کھیلوں کے میدان اور تفریحی پارکس کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا گیا، کے ڈی اے نے حال ہی میں وسیع پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے گرائونڈز اور تفریحی پارکس واگزار کراکے اصل حالت میں بحال کئے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد کھیل کے میدانوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور خواتین پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|