|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Minister for Local Government Syed Nasir Hussain Shah paid a detailed visit to the Civic Centre Karachi today.
He was accompanied by Secretar
-
Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah visited the ongoing construction work of Karimabad Underpass and reviewed the progress of th
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui attended the spiritual gathering of Milad-un-Nabi (PBUH) held at the Civic Center.
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui has said that transparency is the only way through which institutions can achieve b
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس معاشرے کی ترقی اور خوشحالی یقینی ہوتی ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
30-Sep-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے ورزش اور کھیل بے حد ضروری ہیں۔ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس معاشرے کی ترقی اور خوشحالی یقینی ہوتی ہے، صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے فیڈرل بی ایریا واقع کسٹمز کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اس دوران کسٹمز کرکٹ اکیڈمی سرپرست سابق پاکستانی کرکٹر جلال الدین نے ڈی جی کے ڈی اے کو اکیڈمی کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔ بہترین کوچ بھی موجود ہیں۔ عوام کرکٹ کھیل کو عروج پر دیکھنا چاہتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرکٹ کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کئے جائیں اور اس سے زیادہ ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کیا جائے، تاکہ پاکستان اپنے کرکٹ کھیل کے بل بوتے پر پوری دنیا میں اپنا نام روشن کرسکے اور دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرسکے۔ کسٹمز کرکٹ اکیڈمی کے سرپرست جلال الدین کا کہنا تھا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے گزشتہ 8 ماہ سے قابل قدر کوششیں کررہا ہے، یقینا اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اگر اسی طرح ادارہ ترقیات کراچی اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھے تو بہت جلد شہر کراچی کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوان نسل کو مواقع میسر کرتا نظر آئے گا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کا کردار قابل تحسین ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ترجمان کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اکرم ستار بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|