|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے اراضی پر موجود قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے موجودہ وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
02-Oct-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے بحالی کے بعد شہر کراچی میںپہلی بار وسیع پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف بلا رنگ و نسل ، بلا تخصیص آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی اور کلفٹن میں واقع کے ڈی اے اراضی پر قائم تفریحی پارکس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ایک دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام تفریحی پارکس کا سروے کرکے موجودہ حالت کے بارے میں تحریری رپورٹ تیار کریں، تفریحی پارکس پر قائم تجاوزات کی نشاندہی کی جائے جبکہ واگزار کرائے گئے تفریحی پارکس اور کھیلوں کے میدان کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائے۔ کے ڈی اے اراضی پر موجود قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے موجودہ وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے، ضرورت پڑنے پر مقامی انتظامیہ و مقامی پولیس سے تعاون حاصل کیا جائے۔تمام کے ڈی اے اسکیموں کے ایگزیکٹو انجینئرز ہر صورت ہدایت پر عمل کریں، کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے کو قبضہ مافیا کی جانب سے گھیرائو جلائو، پتھرائو اور فائرنگ جیسی سنگین واقعات کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن اس کے باوجود اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا۔ اجلاس میں سیکریٹری کے ڈی اے
فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر پارکس شمس صدیقی، ڈائریکٹر لینڈمحمد قاسم، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ترجمان کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اکرم ستار، متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|