|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
03-Oct-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
حنیف خان ہاکی اسٹیڈیم میں کے ڈی اے خواتین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائل جاری ہیں، جو دو دن تک جاری رہیںگے، شہر کراچی اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹرائل کا مقصد کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے حنیف خان اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب سو فیصد میرٹ اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ہوگا، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی جوکہ کارکردگی سے مشروط ہے۔ منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے لئے کیمپ لگایا جائے گا جہاں دنیا کے مایہ ناز سابق اولمپیئنز کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سنوارنے اور بہتری لانے کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ جلد کے ڈی اے ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے دورہ پر بھیجا جائے گا، دورہ کا مقصد کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پیش کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سابق اولمپیئنز اور اندرون سندھ سے آئے ہوئے کھلاڑیوں سے مختصراً ملاقات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم سے باصلاحیت کھلاڑی نکل کر پاکستان ہاکی ٹیم میںمنتخب ہوں گے جو دنیا بھر میں کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ کونسل ممبر پیپلز پارٹی علیزہ مہدی نے کہا کہ سمیع الدین صدیقی کی خواتین کو پروموٹ کے لئے کاوشیں قابل ستائش ہیں، یقینا ڈی جی کے ڈی اے کے اس اقدام سے خواتین کی نہ صرف بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ دنیا بھر میں اپنی شناخت بنانے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر سابق اولمپیئن حنیف خان، سمیع اللہ، وسیم فیروز، گلفراز، حیدر علی، جمیل احمد خان، اسماء شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، میڈیا کوآرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|