|
|
|
|
|
|
|
|
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آپریشن کے کامیاب نتائج کے لئے مزید تیزی سے کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
05-Oct-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر متعلقہ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے بلا تفریق آپریشن جاری ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی بذات خود آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ آپریشن کے کامیاب نتائج حاصل کرنے کے لئے مزید تیزی سے کے ڈی اے اراضی واگزار کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس پر من و عن عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ بروز جمعہ واٹر پمپ ، ناگن چورنگی اور سخی حسن میں واقع کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی پی ایم اے شادی ہال ، دہلی شادی ہال اور گھانچی میرج لان کو ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی اور مقامی انتظامیہ وپولیس کی موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا۔ اراضی تفریحی پارکس اور اسپتال کے لئے مختص کی گئی تھی جس پر غیر قانونی طور پر شادی ہالز تعمیر کئے گئے تھے۔ آپریشن کے وقت ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی موجود تھے۔ان کا
کہنا تھا کہ شہر بھر میں قابضین کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے بہت جلد اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ واگزار کرائی گئی اراضی کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کے لئے نگرانی نظام نافذ ہے جبکہ مستقبل قریب میں تجاوزات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|