|
|
|
|
|
|
|
|
-
According to the notification issued by the Sindh Government, Asif Jan Siddiqui has been appointed as the Director General of Karachi Development Auth
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے نارتھ ناظم آبادمیں کے ڈی اے اراضی قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائی کی۔
|
|
|
|
|
|
07-Oct-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے نارتھ ناظم آبادمیں کے ڈی اے اراضی قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں واقع غیر قانونی فلورنس گارڈن میرج ہال، مہدی میرج لان اور سہیل منصور شادی ہالز کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا۔ کارروائی ڈی جی کے ڈی اے، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ، مقامی انتظامیہ و پولیس کی موجود میں کی گئی، واگزار کرائی گئی زمین سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔اس موقع پر سمیع الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے اسکیمز اور ٹائون شپس میں تجاوزات کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قبضہ مافیا کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر آپریشن جاری ہے۔ دوران آپریشن پولیس اور رینجرز سے مدد طلب کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے، سرکاری اراضی کو قابضین سے چھڑانے کے لئے کارروائی مقامی انتظامیہ، رینجرز و پولیس کے تعاون سے مستقل بنیادوںپر جاری رہے گی۔ شہر بھر میں قائم سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، بہت جلد اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر واگزار کرائی گئی اراضی کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بلاتفریق مؤثر کارروائی جاری رکھی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ایگزیکٹو انجینئر نارتھ کراچی عارف رضا، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|