|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین ہاکی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،
|
|
|
|
|
|
31-Oct-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شہلا رضا نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین ہاکی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، میرے منصب کی ذمہ داری ہے کہ ان بچیوں کو قومی سطح پر لے جانے کے لئے کردار ادا کروں تاکہ خواتین اس شہر، صوبہ اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ڈی اے وومن ہاکی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں صوبائی وزیر وومن ڈیولپمنٹ شہلا رضا نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ کے ڈی اے ایڈوائزر اسپورٹس ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سابق ہاکی اولمپیئن حنیف خان ، وسیم فیروز، ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سندھ کے سیکریٹری گلفراز احمد خان، سیکریٹری ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈی ایس پی اعجاز الدین، سیکریٹری کے ڈی اے فضیل بخاری، ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس، چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر اسپورٹس ناصر علی، ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔تقریب کے دوران سابق اولمپیئن حنیف خان نے کے ڈی اے وومن ہاکی ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ صوبائی وزیر شہلا رضا نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں اپائنمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ سندھ بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کے ٹرائل کے بعد میرٹ کی بنیاد پر باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، نوجوان محنت کرکے اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔بہت جلد اسپورٹس لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا شاندار منصوبہ ہوگا، جس سے نوجوان دنیا میں ہونے والی تحقیق اور اسپورٹس کی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ کے ڈی اے وومن ہاکی ٹیم کو جلد ملائیشیا کے دورہ پر بھیجا جائے گا جہاں کے ڈی اے وومن ہاکی ٹیم عالمی ایونٹ میں شرکت کرے گی۔اسپورٹس انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے، نوجوانوں کو اسپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمارے پاس جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیمز، جمنازیم و دیگر سہولیات موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کرکے ان کے کھیل کو مزید بہتر بنایا جائے، ادارہ ترقیات نوجوانوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گا۔ انہوں نے صوبہ میں اسپورٹس کا کلچر پروان چڑھانے پر ڈاکٹر جنید علی کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے صوبائی وزیر شہلا رضا اور ڈاکٹر جنید علی شاہ کو سووینئر اور سندھ کی ثقافت اجرک پیش کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|