|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گلستان جوہر میں غیر قانونی دکانیں، 70 سے زائد شیڈز، تقریباً20 کیبن، گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی متعدد پتھاروں کا خاتمہ کیا گیا
|
|
|
|
|
|
10-Nov-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ بلا تفریق قابضین کے خلاف مؤثر آپریشن کررہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے اراضی پر تجاوزات ختم کردی جائے بصورت دیگر خاطر میں لائے بغیر سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے گی۔ مشینری قوت اور فنڈز کی کمی کے باوجود محکمہ انسداد و تجاوزات نے 80 فیصد سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے، یقینی بنایا جارہا ہے کہ مستقبل قریب میں واگزار کرائی گئی اراضی پر تجاوزات قائم نہ ہوں۔یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر میں قابضین کے خلاف آپریشن کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ گزشتہ شب کے ڈی اے سوک سینٹر بلڈنگ کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور پتھارے مافیا کے خلاف ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کی موجودگی میں آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران بائونڈری وال جس کا رقبہ تقریباً 4 ایکڑ پر مشتمل تھا، منہدم کردیا گیا جبکہ آج گلستان جوہر میں غیر قانونی دکانیں، 70 سے زائد شیڈز، تقریباً20 کیبن، گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی متعدد پتھاروں کا خاتمہ کیا گیا اور گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع 20 سال سے قائم فرنیچر مارکیٹ میں غیر قانونی 500 سے زائد دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مقامی انتظامیہ و پولیس کی موجودگی میں مسمار کردیا گیا۔ آپریشن ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کی نگرانی میں کیا گیا، آپریشن کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل خرم شہباز، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کے ڈی اے اراضی مکمل طور پر واگزار کرنے کے لئے 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود گزشتہ شب سے آپریشن جاری ہے، مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|