Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی پارکس کے لئے مختص کی گئی اراضی کو واگزار کرانے اور موجودہ پارکس کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے،  
     
  26-Nov-2018  
     
   
     
  سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی پارکس کے لئے مختص کی گئی اراضی کو واگزار کرانے اور موجودہ پارکس کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ترقیاتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو پارک میں جاری ترقیاتی کام 90 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے، پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے فائونٹین بحال کردیا گیا جوکہ عرصہ دراز سے خرابی کے باعث غیر فعال حالت میں موجود تھا جبکہ پارک میں قائم جھیل گندگی کے ڈھیر کے باعث بدبو اور بیماریوں کا باعث بن رہی تھی، کی بہترین صفائی و ستھرائی مکمل کرلی گئی ۔ ادھر ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی شہر بھر میں موجود کے ڈی اے پارکس کو اصل حالت میں بحال کرنے کے لئے فعال کردار ادا کررہے ہیں، ترجیحی بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے پارکس و گرائونڈز کو سرکاری تحویل میں لے کر مرمتی و تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جارہا ہے، بھرپور افرادی و مشینری قوت کے ساتھ کے ڈی اے اراضی چھڑانے کے لئے آپریشن جاری ہے، آپریشن بلاتفریق اور تسلسل کے ساتھ منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ماضی میں اختیارات کا بے دریغ ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہ صرف منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کو بے دردی سے لوٹا گیا بلکہ کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کئے گئے جس کے باعث ادارہ مالی طور پر غیر مستحکم، کمزور اور مفلوج رہا ، ماضی میں کئے گئے اقدامات کا خمیازہ آج بھی کے ڈ ی اے افسران و ملازمین بھگت رہے ہیں، سمیع الدین صدیقی ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ادارہ ترقیات میں بہتری آئی ہے لیکن مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، وسائل کی کمی کے باوجود سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں افسران و ملازمین غیر جانبدارانہ قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کررہے ہیں، تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے روز بروز اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔بلاول ہائوس کے اطراف پارکس بحال کرنے اور ڈولمین مال کے اطراف پام کے درخت لگائے جارہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں شہر کراچی میں کے ڈی اے اراضی پر پارکس و گرائونڈز کا جال بچھادیا جائے گاجس سے عام شہری کو صحتمندانہ ،پر فضا ماحول اور تفریحی مقامات میسر ہوں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram