|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
شہر کراچی میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
|
|
|
|
|
|
27-Nov-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کے احکامات پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے حوصلے پست کرنے کے لئے شہر کراچی میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کورنگی میں واقع مہران ٹائون میں جاری آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، شرپسند عناصر کی فائرنگ اور پتھرائو سے 4 کے ڈی اے ملازمین زخمی ، زخمیوں میں 3 محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ملازمین اور ایک فوٹو گرافر شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لکھنؤ سوسائٹی میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹی کے اطراف تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کو اور شادی ہال پر موجود حدود سے باہر تجاوزات اور دکانوں کے متعدد شیڈز کو گردادیا گیا جبکہ سوسائٹی کے اطراف فٹ پاتھ پر موجود کیبن، پتھارے اور ٹھیلے مافیا کا خاتمہ کردیا گیا۔ کارروائی متعلقہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بلاتفریق کی جبکہ آپریشن کی سربراہی ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی اور نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر نے کی۔ کورنگی میں جاری کارروائی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مہران ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا، آپریشن کے دوران متعدد قابضین نے کے ڈی اے عملے پر شدید پتھرائو شروع کردیا اور وقتاً فوقتاً نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث آپریشن کو روک دیا گیا، پتھرائو و فائرنگ سے کے ڈی اے ملازمین زخمی ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے فوری طور پر زخمی ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کے ڈی اے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے ہتھکنڈوں سے تجاوزات کے خلاف کارروائی نہیں روکی جائے گی، ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کچھ عناصر کا آشیر باد حاصل ہے اس کے باوجود دبائو کو نظر انداز کرکے افسران و ملازمین قابضین کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ مرحلہ وار سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی شادی ہالز و تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کیا جارہا ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے مستقبل قریب میں بھی نمایاں نظر آئے گا۔گزشتہ روز جاری آپریشن کے دوران گلشن چورنگی،نیپا چورنگی اور راشد منہاس روڈ پر موجود پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، 250 کے قریب غیر قانونی شیڈز، 80 سے زائد دکانوں کی حدود سے باہر تجاوزات اور 100 سے زائد کیبنوں کو ہٹا دیا گیا۔دوسری طرف آج کورنگی ٹائون میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لکھنؤ سوسائٹی میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور سوسائٹی کے اطراف تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کو اور شادی ہال پر موجود حدود سے باہر تجاوزات اور دکانوں کے متعدد شیڈز کو گردادیا گیا جبکہ سوسائٹی کے اطراف فٹ پاتھ پر موجود کیبن، پتھارے اور ٹھیلے مافیا کا خاتمہ کردیا گیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|