|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority (KDA) Asif Jan Siddiqui has said that the Karachi Development Authority (KDA) is playing a key role i
-
The Karachi Development Authority is engaged in large-scale operations against encroachments across the city. In this regard, Director General Karachi
-
In view of the implementation of the rain emergency by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah, Director General KDA Asif Jan Siddiqui visited the Korangi
-
Director General KDA Asif Jan Siddiqui, along with Deputy Commissioner Central Taha Saleem, visited different areas of Karachi city keeping in mind
-
A grand ceremony was organized by the Karachi Development Authority (KDA) on the occasion of the 78th Independence Day at the Civic Center Building. T
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گزشتہ روز کورنگی مہران ٹائون میں مشتعل افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔
|
|
|
|
|
|
28-Nov-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گزشتہ روز کورنگی مہران ٹائون میں مشتعل افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیا ت کراچی سمیع الدین صدیقی فوری طور پر زخمیوں کی عیادت کرنے کے لئے مقامی اسپتال پہنچے۔ زخمیوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کے ڈی اے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قابل اور باصلاحیت افسران و ملازمین کے باعث ادارہ ترقیات منفرد مقام رکھتا ہے، دیگر اداروں کے مقابلے میں ادارہ ترقیات نے شہر کراچی میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں اسی نتیجے میں محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے کو اکثر و بیشتر نامعلوم افراد کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود ادارہ ترقیات بھرپور قوت استعمال کرتے ہوئے سرکاری اراضیاں واگزار کرنے کے لئے انہدامی کارروائیاں جاری رکھے گا، آپریشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے لینڈ مافیا کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارکس، گرائونڈز و رفاہی پلاٹس سرکاری تحویل میں لینے کے لئے بلاتعطل قابضین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ آنے والے دنوں میں افرادی قوت میں مزید اضافہ کرکے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا اور کارروائیوں کے دوران مقامی پولیس کا تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ ادارہ ترقیات اس مشکل گھڑی میں افسران و ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، کسی صورت عملے کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، علاج و معالجے کے تمام تر اخراجات ادارہ برداشت کرے گا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|