|
|
|
|
|
|
|
|
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, Director General Karachi Development Authority Altaf Gauhar Memon officially inaug
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
قبضہ مافیا کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کی گئی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلشن اقبال میں واقع رب میڈیکل سینٹر کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا۔
|
|
|
|
|
|
02-Dec-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف نئی حکمت عملی تیار کی گئی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلشن اقبال میں واقع رب میڈیکل سینٹر کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا۔ مذکورہ کارروائی میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے درجن بھر سے زائد دکانیں مسمار کی گئیں جو حدود سے باہر تھیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 300 چھجے، چبوترے، سائن بورڈز اور غیر قانونی چھوٹی بڑی دکانیں مسمار کی گئیں، جن میں اسٹالز اور کیبن کی تعداد زیادہ ہے۔ ہفتہ کی شب سے آپریشن کا آغاز رب میڈیکل سینٹر کے اطراف تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیا گیا جو اتوار تک جاری رہا اس دوران راشد منہاس روڈ گلشن اقبال بلاک 2میں انسداد تجاوزات عملے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پارک، ہوٹل اور متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا۔ آپریشن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈی ایس پی کے ڈی اے پولیس مظفر بلوچ، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار بھی ہمراہ تھے۔ گلشن اقبال میں کے ڈی اے اراضی پر عرصہ دراز سے قابضین موجود تھے، تنبیہہ کے باوجود سرکاری اراضی خالی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے عملی کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر سو فیصد کے ڈی اے اراضیاں قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اب تک واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں کو شہریوں کو صحتمندانہ اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا اس ضمن میں کام شروع کردیا گیا ہے اور شہر کراچی میں پارکس اور گرائونڈز کا جال بچھانے کے لئے تجربہ کار اور باصلاحیت کے ڈی اے انجینئرز تیزی سے ہوم ورک کررہے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ادارہ اپنے تمام وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے جس کے اثرات بہت جلد عیاں ہوں گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|