|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام نوجوان نسل کو کھیل کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے ٹریننگ و فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
25-Dec-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع کراچی ہاکی ایسوسی ایشن گرائونڈ میں جاری ٹریننگ اور فٹنس کیمپ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس بھی موجود تھے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام نوجوان نسل کو کھیل کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے ٹریننگ و فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سمیع الدین صدیقی نے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹریننگ کا جائزہ لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عدنان ذاکر کی کوچنگ میں کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار لانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی، بلاشبہ کھلاڑی عدنان ذاکر کی نگرانی میں کھیل کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات شہر بھر میں کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے، متعدد گرائونڈز آباد کئے جاچکے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، کھلاڑیوں کو جدید طرز پر مشتمل تربیت فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جلد ہی جدید مشینری و ضروری آلات کے ذریعے کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل و بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ ادارہ نے سابق اولمپیئن حنیف خان، سمیع اللہ اور نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل
کی ہیں، کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کھیل میں کافی بہتری آئی ہے، یقینا کے ڈی اے ٹیم کے کھلاڑی منتخب ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہوں گے اور ہاکی کے میدان میں پاکستان کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جاری تربیتی کیمپ میں سابق اولمپیئن حنیف خان، عدنان ذاکر، سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر و دیگر افراد بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|