|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ کراچی کے ڈی اے اسکول اور C.O.D ہلز اسکول کی انتظامیہ و اساتذہ سے ملاقات ۔
|
|
|
|
|
|
28-Dec-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم وقت کی ضرورت ہے، طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی سرگرمیاں مہیا کرنے کے لئے ادارہ وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے۔ اساتذہ کے درپیش مسائل کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں نارتھ کراچی کے ڈی اے اسکول اور C.O.D ہلز اسکول کی انتظامیہ و اساتذہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے تعلیم کے نظام میں بہتری اور درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے پرنسپل سمیت اساتذہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کئے جائیں گے، اساتذہ کے پروموشن سمیت تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے آئندہ ہفتے ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبران کو طلب کیا جائے گا، اجلاس میں کمیٹی کی پروموشن و بنیادی مسائل کے حل کی تجاویز زیر غور لائے جائی گی اور مثبت تجاویز کو فوری طور پر نافذالعمل بنایا جائے گا۔ انہوں نے نارتھ کراچی کے ڈی اے اسکول کی رجسٹریشن فیس فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کئے اوراسکولز میں طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے پر بھی زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل سنوارنے اور ملک کو ترقی کی پروان چڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں، ہم سب کو آنے والی نسل کے لئے جدید طرز پر مشتمل تدریسی عمل مہیا کرنے کے لئے یکجا کوششیں کرنی چاہئے۔اساتذہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے طالبات کا مستقبل سنوارنے میںعملی کردار ادا کریں، بلاشبہ اساتذہ کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|